چوری کی واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ،ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکاربال بال بچ گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 18:38

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چوری کی واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ زنی ،ملزم کی ایس ایچ او پنیالہ منہاج سکندر اور پولیس پارٹی پر فائرنگ ، پولیس اہلکار بال بال بچ گئے ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم فرارہونے میں کامیاب ،ملزم کے خلاف چوری سمیت دو الگ الگ مقدمات درج کرلیا۔علاقہ وانڈہ میر دل کے رہائشی محمد دین ولد سخی سرور قوم کٹہ خیل نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم ابراہیم ولد پشم خان سکنہ لکی مروت حال دامن پہاڑ رحمانی خیل میرے گھر سے میری ایک گائے اور بچھڑا چوری کرکے لے گیا ہے۔

ایس ایچ او پنیالہ پولیس منہاج سکندر پولیس پارٹی کے ہمراہ ملزم کے خلاف کاروائی کے لئے اس کا تعاقب کرتے ہوئے علاقہ رحمانی خیل ٹیلا پہاڑپر پہنچنے تو وہاں پر موجود مسلح ملزم محمد ابراہیم ولد پشم خان مروت سکنہ ٹیلا پہاڑرحمانی خیل نے پولیس کو دیکھتے ہی ایس ایچ او منہاج سکندر اور پولیس پارٹی پر فائرکھول دیا جس میں وہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ملزم وہاں سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف چوری کے علاوہ اقدام قتل ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور کار سرکار میں روکاٹ ڈالنے کی دفعات 324.186.353 ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔