الیکشن کمیشن نے ضلع شیخوپورہ کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ سنا دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:26

الیکشن کمیشن نے ضلع شیخوپورہ کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع شیخوپورہ کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ سنا دیا ہے، پٹوار سرکل کھاریاں والا بیکی اور پٹوار سرکل مہمون ولی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 میں شامل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی پی 136 سے پٹوار سرکل قلعہ عامر سنگھ کو نکال کر پی پی 142 میں شامل کر دیا گیا، پی پی 137 سے پٹوار سرکل ساہو کی ملیاں کو نکال کر پی پی 136 میں شامل کر دیا گیا۔