اسلامی جمعیت طلبہ کے صوباء تین روزہ لیڈرشپ کیمپ کا آغاز کل سے پشاور میں ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے صوباء تین روزہ لیڈرشپ کیمپ کا آغاز آج 20اپریل سے پشاور میں ہوگا۔ہر سال اسلامی جمعیت طلبہ اپنے ذمہ داران کی تربیت اور ذہنی نشونما کے لئے اس کیمپ کا انعقاد کرتی ہے جس میں صوبہ بھر سے ہر سطح کے ذمہ دار طلبہ سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ کیمپ میں علاقاء اور ملکی ٹرینرز اور مقررین کو مدعو کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں اسلامی موضوعات پر خصوصی پروگرامات اور مباحثے ہوتے ہیں۔ اس کیمپ میں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر، شاہکار عزیز ناظم خیبر پختونخوا آنے والے سال کے حوالے سے پالیسی خطابات کرینگے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور حسن بشیر اور پشاور جمعیت کی ٹیم ذمہ داران کا استقبال کرینگے۔ کیمپ کے لئے مرکز اسلامی میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 500 تک کی تعداد میں حاضرین رجسٹرڈ ہیں

متعلقہ عنوان :