برازیل، سابق صدر لولہ ڈی سلواکی کرپشن الزامات پر سزاکے خلاف تازہ اپیل مسترد

جمعرات 19 اپریل 2018 19:41

ساؤپالو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) برازیلین عدالت نے سابق صدرلوئیس اناسیو لولہ ڈی سلواکی کرپشن الزامات پر12سال کی سزاکے خلاف تازہ ترین اپیل کومستردکردیاہے ،اس طرح سیاست میں ان کی واپسی کی یہ کوششیں مزیدپہنچ سے دورہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پورٹوالیگرے میں عدالتی ٹوئیٹ میں کہاگیاہے کہ اس نے متفقہ طورپراپیل کومستردکردیاہے ،جوکہ تکنیکی نوعیت کی تھی اورحتیٰ کے اگرکامیاب ہوجاتی توبھی لولاکوجرم کامرتکب ٹھرانے کافیصلہ تبدیل نہ ہوتا۔

لولاکوسات اپریل کوجیل بھیج دیاگیاہے ،جہاں وہ اواے ایس کنسٹرکشن کمپنی سے بطور رشوت سمندرکے کنارے اپارٹمنٹ لینے پرسزاکاٹ رہے ہیں ،یہ کمپنی سرکاری تیل کمپنی پیٹروبس کے ساتھ معاہدے حاصل کرناچاہتی تھی ۔لولاکاکہناہے کہ انہیں اکتوبرکے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے پھنسایاجارہاہے،سروے رپورٹس میں انہیں اس وقت سبقت حاصل ہی

متعلقہ عنوان :