شام سے تارکین وطن کو نقل مکانی میں مدد کا الزام،امر یکہ نے ایک گینگ پر پابندی عائد کردی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) امریکہ نے گزشتہ روز ایک گینگ پر پابندی عائد کی ہے،جس پر اس نے جنگ زدہ ملک شام سے تارکین وطن کو میکسیکو کے راستے امریکی جنوبی سرحد تک پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے 47سالہ شامی شہری ناصف برکت پر ایک عالمی نیٹ ورک چلانے کا الزام عائد کیا ہے،جو لوگوں کو غیر قانونی طور پر امریکہ لاتا ہے۔

(جاری ہے)

تارکین وطن بننے والے اوسطاً 20ہزار ڈالر کی رقم ادا کرتے ہیں اور انہیں جعلی یا دھوکہ دہی سے حاصل ہونے والی دستاویزات فراہم کی جاتی ہیں،جن میں بعض اوقات یورپین پاسپورٹ بھی شامل ہوتے ہیں۔ راستہ شام سے شروع ہوتا ہے اور یہ لبنان،ترکی اور متحدہ عرب امارات سے گزر کر کچھ خاص جنوبی اور وسطی امریکی ممالک اور پھر امریکہ کے جنوبی سرحد تک پہنچتا ہے۔ پابندیوں کے تحت امریکی شہریوں کو برکت اور اس کے گینگ سے کاروبار کرنے سے روک دیاگیا ہے،جسے بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم قرار دیا گیا ہی