نائجیر،یونیورسٹی طلباء اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں متعدد طلباء زخمی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:41

نیامی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) نائجیر کے دارالحکومت نیامی کی ایک بڑی یونیورسٹی میں گزشتہ روز طلباء اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے،جن میں کچھ شدید زخمی ہیں،فرانسیسی خبررساںادارے کے ممطابق یہ بات ایک طالبعلم رہنما نے بتائی۔

(جاری ہے)

طلباء اپنے پانچ ساتھیوں کو دوبارہ داخل کرانے کے مطالبے کیلئے مظاہرہ کر رہے تھے،جنہیں گزشتہ ماہ ایک پروفیسر پر حملے کے الزام پر خارج کیا گیا تھا، کیمپس کے اندر اور باہر دونوں فریقین کے درمیان جھڑپ پرتشدد تھی،یہ بات پڑوسی ضلع لامورڈے کے ایک رہائشی نے بتائی۔

طالبعلم رہنما صالحا کائیلا نے ٹیلی فون پر اے ایف پی کو بتایا،ہم نے کیمپس کو جانے والی سڑک بند کردی تھی اور سیکورٹی فورسز کیمپس میں داخل ہوگئی،انہوں نے ہمارے کئی ساتھیوں کو زخمی کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ زخمی افراد لامورڈے کے یونیورسٹی ہسپتال میں اپنی زندگی کی بازی لڑ رہے ہیں۔کائیلا نے مزید بتایا کہ اس وقت احتیاطی طور پر حالات پرسکون ہیں

متعلقہ عنوان :