
انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، احتساب کا عمل جاری رکھا جاسکتا ہے ، علامہ ساجد نقوی
بیان بازی کی نسبت انصاف پر مبنی فیصلے آنے چاہیں، جوڈیشل ایکٹویزم کا فائدہ عوام کو بھی ہونا چاہیے
جمعرات 19 اپریل 2018 20:11
(جاری ہے)
علامہ ساجد نقوی نے صوبائی تنظیم کو ہدایت کی کہ ایم ایم اے کی رکن جماعتوں کے ساتھ مل کر ضلعی تنظیموںکی تشکیل کو جلد مکمل کیا جائے۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جائے۔ کارکن رابطہ عوام مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو منتخب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون ، احترام اور محبتوں کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے سے عوام کو متبادل سیاسی پلیٹ فارم میسر آ چکا ہے ۔ اتحاد بین المسلمین کی فضا بہتر بنانے میں ایم ایم اے نے ماضی میں بھی بہتر کردار ادا کیا اب بھی کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ عدلیہ کا ملکی معاملات میں اہم کردار ہے۔ ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جانا چاہیے، تاکہ جوڈیشل ایکٹویزم کا فائدہ عوام کو بھی ہو۔ جوکہ اب تک نچلی سطح پر نظر نہیں آرہا۔عدالتی نظام کو انصاف کی فراہمی کے لئے تیز کیا جانا چاہیے۔ علامہ ساجد علی نقوی نے اسلامی تحریک کے رہنماوںکو عوام سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوںنے کہا کہ تمام جمہوری قوتیں متفق ہیں کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ادارے مضبوط ہوں تو احتساب کا عمل جاری رکھا جاسکتا ہے ۔ لیکن اس میں کسی جماعت کو ہدف بنائے جانے کے تاثر ختم ہونا چاہیے۔ بیان بازی کی نسبت انصاف پر مبنی فیصلے آنے چاہیں۔ شکیل)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.