جماعت اسلامی نے این اے اور زونل امراء کے ناموںکا اعلان کردیا

جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے جس میں ہرسطح کے ذمہ داران کا انتخاب اراکین جماعت کرتے ہیں آئندہ انتخابات میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئیں گے ۔ صابرحسین اعوان

جمعرات 19 اپریل 2018 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور نے بقیہ سیشن کے لیے جماعت اسلامی کے زونل اور این امراء کے اعلان کر دیا ۔ یاد رہے کہ پشاور میں پہلے ٹاون کی سطح پر تنظیم سازی ہوتی تھی لیکن نئے حلقہ بندیوں کے بعد اب این اے کے سطح پر تنظیم سازی ہوئی ہے جس کے مطابق پشاور میں این اے 27 کے امیر ہدایت اللہ خان ، این اے 28 افتخار خان ، این اے 29 سیارمحمد ، این اے 30 میاں انور سعید اور این اے 31 مالانا حنیف اللہ کو منتخب کیا گیا جب کہ زونل امراء میں پی کے 66 ریاض خان ، پی کے 67 سفیر اللہ ، پی کے 68 وقاص خان ، پی کے 69 رفعت اللہ خان ، پی کے 70 مشتاق احمد خان ، پی کے 71 سکندر خان ، پی کے 72 سعید خان آفریدی ،پی کے 73 مولانا مسیح گل ، پی کی 74 ڈاکٹر جمال الدین خان ، پی کے 75 غلام ربانی ، پی کے 76 مشتاق احمد یوسفزئی ، پی کے 77 حاجی سیف اللہ ، پی کے 78 خالد گل مہمند اور پی کے 79 منصف اللہ خان منتخب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان نے نومنتخب امراء سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی سروے کرنے والے ادارے بار بار کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے نومنتخب امراء جماعت اسلامی کے پیغام کو ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے کے لیے تمام صلاحیتوں اور وسائل بروئے کار لائیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگلے مرحلے میں آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے چنائو کے سلسلے میں اراکین جماعت اسلامی سے رائے لی جائے گی اور امیدواروں کا چنائوکیا جائے گا۔