Live Updates

عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، سامنے ہوگا تو سلیوٹ بھی ماروں گا: علامہ خادم حسین رضوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اپریل 2018 19:08

عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، سامنے ہوگا تو سلیوٹ بھی ماروں گا: علامہ ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، سامنے ہوگا تو سلیوٹ بھی ماروں گا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بہت گالیاں نکالی ہیں، تاہم انہوں نے ایک ایسا کام بھی کیا ہے جس پر وہ تعریف کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جب سلمان رشدی کی موجودگی کے باعث بھارت میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا تو تحریک انصاف کے سربراہ کے اس اقدام نے ان کا دل خوش کر دیا تھا۔ خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو ایسا کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اگر عمران خان ان کے سامنے آئے تو وہ انہیں سلیوٹ بھی ماریں گے۔ خادم حسین رضوی کا پیغام ملاحظہ کیجیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات