سرگودھا،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈاکٹرز کے مابین رسہ کشی جاری

قوانین پر عملدرآمد کے سلسلہ میں میرٹ پالیسی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی

جمعرات 19 اپریل 2018 20:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈاکٹرز کے مابین رسہ کشی جاری جبکہ قوانین پر عملدرآمد کے سلسلہ میں میرٹ پالیسی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ،ضلع میں عطائیت کے خلاف کاروائی کے باوجود تدارک میں ناکامی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ کاروائی کے بعد انہیں دوبارہ ڈی سیل کر کے سادہ لوح مریضوں کو مارنے کا لائسنس دیا جا رہا ہے ،شہر میں نان کوالیفائیڈ عطائیوں کی بڑی تعداد نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے لائسنس حاصل کرنے میں کامیابی بھی حاصل کر لی ہے اور وہ قانون کی چھت تلے کھلے عام انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ مقامی ہیلتھ کیئر کمیشن کی انچارج اور خاتون ایم پی اے کی زیر نگرانی چلنے والا ہلال احمر ہسپتال بھی ہیلتھ کیئر کمیشن کے معیار پر پورا نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے باوجود اس ہسپتال پر کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی،ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکار وں کی جانب سے کاروائی کے اعدادو شمار پورا کرنے کیلئے کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کے کلینکس سیل کرنے کی کوشش سے بھی دریغ نہیں کیا جا رہا،جس کی وجہ سے ڈاکٹر ز اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے مابین رسہ کشی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :