سکھر،ٹنڈو مستی میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے اور آگلگنے سیچھ افراد جاں بحق، دس زخمی

جمعرات 19 اپریل 2018 21:03

ْسکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ٹنڈو مستی کے قریب مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی چھ مسافر جھلس کر جاں بحق دس زخمی ایدھی سکھر زون کے مطابق خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب لنک روڈ پردرگاہ سیہون شریف جانے والی مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت چھ افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دس سے زائد مسافر زخمی ہو ئے جنہیں خیرپور میرس اسپتال پہنچایا گیا وین گڑھی خد ا بخش سے سہیون شریف جارہی ہے وین میں میتلو برادری کے لوگ سوار تھے ۔