لورالائی، ایف بی آر کی کوئلہ جی ایس ٹی ٹیکس کی مد میں خرد برد کے انکشاف پر جو کاروائیاں جاری

عوامی حلقوں کاچیرمین نیب سے کرپشن میں ملوث محکمہ معدنیات کے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

جمعرات 19 اپریل 2018 21:08

لورالائی، ایف بی آر کی کوئلہ جی ایس ٹی ٹیکس کی مد میں خرد برد کے انکشاف ..
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) عوامی حلقوں نے ایف بی آر کی جانب سے کوئلہ جی ایس ٹی ٹیکس کی مد میں خرد برد کے انکشاف پر جو کاروائیاں شروع کیں ہیں اور رکھنی اور ژوب میں خود چیک پوسٹوں پر ایف بی آر کے اہلکاروں کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے قابل تحسین ہے اور چیرمین ایف بی آر مبارکباد کے مستحق ہیں عوامی حلقوں نے چیرمین ایف بی آر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ژوب ،ہرنائی، اور رکھنی میں ایف بی آر اپنی چیک پوسٹیں قائم کرئے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستا ن اور چیرمین نیب سے اپیل کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث محکمہ معدنیات لورالائی کے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :