افغانستان؛قندھار بم دھماکہ ،ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی

جمعرات 19 اپریل 2018 22:06

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے کی کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے،جس میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان قندھار پولیس ضیاء درانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں ہونیوالے اس بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر کرنل جانان ماما، ان کے تین محافظ اور ایک عام شہری ہلاک ہوا۔ضیاء درانی نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے کمانڈر کی موٹر کار کیساتھ بم منسلک کیا گیا تھا۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔