Live Updates

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

جمعرات 19 اپریل 2018 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کافیصلہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی موجود تھی جن میں شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین اور عون چوہدری شامل ہیں۔یاد رہے کہ ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ملاقات میں ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو 25اپریل کو اپنی رہائشگاہ آنے کی دعوت دی جو کہ پی ٹی آئی سربراہ نے قبول کرلی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات