کلر کہار ،مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے دل میں پاکستانی عوام کی محبت ہے،ملک اسلم سیتھی

جمعرات 19 اپریل 2018 22:39

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے دل میں پاکستانی عوام کی محبت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی بزرگ رہنما ملک اسلم سیتھی نے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب حکومت سنمبھالی ہر طرف دھماکوں کا راج اور خوف کی فضا تھی ملک میں نہ بجلی تھی اور نہ گیس اب ملک کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں ملک میں امن قائم ہو چکا ہے مگر بعض قوتیں ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ملک دشمن عناصر یہ ہر گز نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرئے یہی وجہ ہے کہ وہ حکومت مخالف پراپگنڈا پھلانے میں مصروف ہیں وہ صرف حکومتی مس ٹیک کو دیکھتے ہیں اس کی کارکردگی انہیں نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ ہم کاکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے کیونکہ ہم نے خدمت کا جو مشن شروع کیا تھا ہم اس پر پورے اترے ہیںانہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھر پور قوت بن کر ابھرے گیا