الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں میں شکایات کی وصولی کا کام 24 اپریل تک جاری رہے گا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:43

الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں میں شکایات کی وصولی کا کام 24 اپریل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں میں شکایات کی وصولی کا کام 24 اپریل تک جاری رہے گا، ملک بھر میں قائم 14 ہزار 487 ڈسپلے مراکز 24 اپریل تک نئے ووٹوں کے اندراج، منتقلی یا اخراج کے حوالہ سے درخواستیں وصول کریں گے انہیں نمٹائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں 7 ہزار 928، سندھ میں 2 ہزار 585، خیبرپخونختوا 2 ہزار 545 اور بلوچستان میں ایک ہزار 429 ڈسپلے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 81 ہزار نئے ووٹوں کا اندراج اب تک ہو چکا ہے جبکہ 8 لاکھووٹ انتخابی فہرستوں سے نکالے گئے ہیں۔ انتخابی فہرستوں میں ووٹوںکی کل تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 04-18/--291