لاہور ہائیکورٹ کی مال روڈ پر احتجاج اور دھرنوں کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو قانون سازی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 اپریل 2018 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج اور دھرنوں کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو قانون سازی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت مال روڈ پر احتجاج ختم کروانے میں ناکام ہو چکی ہے،مال روڈ پر احتجاج سے انسانی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے مظاہرین کے جائز مطالبات کی منظوری حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے انہیں احتجاج پر مجبور کرتی ہے جس کے نتیجے میں مال روڈ جلسے جلوسوں اوردھرنوں سے بند ہو جاتا ہے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے قانون سازی کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔