کوئٹہ ، مختلف حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) بلوچستان کے علاقے صحبت پور اور ڈیرہ مرا دجمالی میں دو مختلف حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اختیار علی جاں بحق ہو گئے پولیس نے ڈرائیور کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا اس کے علاوہ صحبت پور کے علاقے میں موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں بلاول جاں بحق ماور ماشوق علی زخمی ہو گیا لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔