چکوال کے نئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر غلام صغیر شاہد نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:26

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ضلع چکوال کے نئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر غلام صغیر شاہد نے جمعرات کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے پیش رو ڈاکٹر عمر جہانگیر کا تبادلہ بطور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جانے والے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کو گارڈ آف آنر پیش کرکے دفتر سے رخصت کیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر ہائوس پر ڈاکٹر عمر جہانگیر کو رخصت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

متعلقہ عنوان :