الیکشن کمیشن نی ضلع بہاولپور اور شیخوپورہ کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا ،

ضلع ملتان، لودھراں اور وہاڑی کی اپیلوں فیصلہ (کل) جمعہ کو سنائے گا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن ضلع ملتان، لودھراں اور وہاڑی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ (کل) جمعہ کو سنائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ضلع ملتان، لودھراں اور وہاڑی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ ضلع بہاولپور اور شیخوپورہ کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا، ضلع جھنگ کی اپیلوں کا فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔