سبی،ڈسٹرکٹ ایمو نیزیشن کمیونیکیشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس

بیماریوں کے تدارک اور ان کے روک تھام کیلئے محکمہ صحت مختلف پروگراموں پر کام کررہا ہے بیماریوں کے تدارک کے شعور کو بیدار کرنے کیلئے مختلف طبقہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، اجلاس سے خطاب

جمعرات 19 اپریل 2018 23:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ایمو نیزیشن کمیونیکیشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی منعقد ہوا ،اجلاس میں کمیٹی کے کور چیئرمین صوفی سلیمان نقشبندی ،ڈی سی ای پی آئی ڈاکٹر عبد القادر ہارون،ڈویژنل کو آرڈینٹر شیراز بلوچ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر غلام مصطفی ہانبھی،ڈسٹرکٹ ایم اینڈ ای آفیسر ای پی آئی محمد شعیب خجک،ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرڈینٹر شاہدہ حسن ،اے ڈی سی نیشنل پروگرام رضیہ سموں ،ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر رضوان احمد ،پولیو یو سی ایم او قادر بخش لونی ،سول سوسائٹی آرگنائزیشن میر شہباز خان باروزئی،گہرام بلوچ،پریس نمائندہ سلیم گشکوری نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ بیماریوں کے تدارک اور ان کے روک تھام کیلئے محکمہ صحت مختلف پروگراموں پر کام کررہا ہے بیماریوں کے تدارک کے شعور کو بیدار کرنے کیلئے مختلف طبقہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت ای پی آئی کے زیر اہتمام ہسپتالوں میں ویکسی نیشن قائم ہیں جس میں دس مہلک بیماریوں کے ٹیکہ جات لگائیں جاتے ہیں ای پی آئی کے ورکر اور ٹیم ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آر ایچ سی اور تمام بی ایچ یو میں باقاعدگی کے ساتھ کام کررہے ہیں انہوںنے کہ دیہی علاقوں میں لوگوں میں معلومات نہ ہونے کے باعث اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگاتے جس سے مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں اور یہ بیماریاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں انہوںنے کہا کہ علماء ،سوشل ورکر،اساتذہ کرام اور میڈیا عوام میں شعور آگاہی فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تو ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے انہوںنے کہا کہ لوگوں میں شعور بیدار کرنے اور مہم چلانے سے بیماریوں کی روک تھام کی جاسکتی ہے اور جس سے صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے گی جبکہ اس موقع پر ڈویژنل ہیلتھ کو آرڈینٹر ای پی آئی شیراز علی بلوچ،ایم اینڈ ای آفیسر محمد شعیب خجک،نے شرکاء اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :