مسلم لیگ (ن) وفاق کی علامت اور ملکی و عوامی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے،ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ

جمعرات 19 اپریل 2018 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وفاق کی علامت اور ملکی و عوامی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے اپنے ہر دور اقتدار میں مسلم لیگ (ن) نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے اور ملکی و عوامی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام تر وسائل بروائے کار لائے ملک کو ایٹمی قوت سے لیکر معاشی طاقت بنانے کا سفر قائد میاں محمد نواز شریف اور انکی ٹیم کی صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہوا یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے میاں محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے ہر دل عزیز اور مقبول ترین لیڈر ہیں و ہ پاکستانی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا پوری قوم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ آج پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں مسلم لیگ (ن) کا ہر ورکر میاں محمد نواز شریف کا سپاہی ہے انھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے جس طرح پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ترقی و خوشحالی کا سفر جو میاں محمد نواز شریف نے شروع کیا ہے وہ انشااللہ جاری رہے گا اور مسلم لیگ(ن) 2018 کے عام انتخابات میں زیادہ طاقت اور قوت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔