بھارتی آبی جارحیت: دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ریکارڈ

ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 9ہزار کیوسک رہ گئی ہے، واپڈا اعدادوشمار

اتوار 3 مئی 2026 18:20

بھارتی آبی جارحیت: دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ریکارڈ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔واپڈا کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روزکے مقابلے میں دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 11ہزار 900 کیوسک کمی رہی۔واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 9ہزار کیوسک رہ گئی ہے جبکہ ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج ایک ہزار100 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا نے بتایا کہ ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائیچناب میں گزشتہ روز پانی کی آمد 20 ہزار 900کیوسک تھی، گز شتہ روزہیڈ مرالہ کے مقام دریائے چناب میں پانی کا اخراج 13ہزار100 کیوسک تھا۔ادھر ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں یکم مئی کو بھی پانی کی آمد 20 ہزار 900 کیوسک تھی، ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں 30 اپریل کوپانی کی آمد 25 ہزار 200کیوسک تھی جبکہ ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں30اپریل کوپانی کا اخراج17 ہزار 400 کیوسک تھا۔