سوات میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اتوار 3 مئی 2026 19:45

سوات میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد ایاز کے مطابق دو گاڑیاں سبقت لینے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک موٹر کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی اور قریب موجود دکان میں جا گھسی، حادثے کے نتیجے میں دلہن کے چچازاد داود ولد روشن اور اس کا دوست شاد خان ولد اظہار اللہ ساکنان شین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ترجمان نیاز خان کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے لیے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کیا، بعد ازاں شدید زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال ریفر کر دیا گیا، خوازہ خیلہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔