راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب

متاثرہ خاتون زیر حراست شخص کے ہوٹل کے کمرہ میں رہائش پزیر تھیں جس نے مختلف لوگوں سے خاتون سے زیادتی کروائی،متن مقدمہ

اتوار 3 مئی 2026 18:55

راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے والا ہوٹل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) پیرودھائی پولیس نے کارروائی نے کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار کرکے نومولود بچی کو بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

متن مقدمہ نے کہا کہ متاثرہ خاتون زیر حراست شخص کے ہوٹل کے کمرہ میں رہائش پزیر تھیں جس نے مختلف لوگوں سے خاتون سے زیادتی کروائی، متاثرہ خاتون حاملہ ہونے اور نومولود بچی کی پیدائش کے بعد زیر حراست شخص نے نومولود کو اغوا کر لیا اور خاتون سے زیادتی بھی کی۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر 2 یوم قبل درج کیا گیا، پیرودھائی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرکے مزکورہ کے قبضہ سے نومولود بچی برآمد کرلی۔ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،زیر حراست کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :