ووٹ کا صحیح استعمال قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے،عمران خالد بٹ

جمعرات 19 اپریل 2018 23:43

گوجرانوالہ۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ ووٹ کی حاکمیت کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ 2018ء کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو ووٹ ڈالنے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ‘ عوام زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں اور درستگی کیلئے الیکشن کمیشن کے قائم کردہ سنٹروں میں اپنے اپنے ووٹ کی درستگی کروائیں ‘ ووٹ قوم کی امانت ہے ‘ اس کا صحیح استعمال قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے ‘ مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں پیش ہو گی اور عوام مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے۔