چیئرمین نیب کا آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم

آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین ہوگی، سیکریٹری سندھ اسمبلی غلام عمر فاروق کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی،۔نیب اعلامیہ

جمعرات 19 اپریل 2018 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے، آغا سراج درانی کے خلاف غیر قانونی تقرریوں کی شکایت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین ہوگی۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری سندھ اسمبلی غلام عمر فاروق کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ شاہ زر شعمون کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :