اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہکادیہی علاقوں میں ڈینگی کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز

جمعرات 19 اپریل 2018 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔ انچار ج ڈینگی کنٹرول سیل اسلام آباد ڈاکٹر نجیب درانی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کرد یا ہے ،300 لیڈ ی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر کمیونٹی میں ڈینگی بارے احتیاطی تدابیر، اس کے تدارک بارے بتائیں گی اور اس مہم کے دوران ڈینگی مچھر لاروے کے مقامات کی نشاندہی اور لاروے کی تلفی کے علاوہ دیہی علاقوں میں دوائی ڈالی جائے گی اور ڈینگی سرویلینس بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایاکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جڑواں شہروں میں واقع ہسپتالوں اور ورل ہیلتھ سنٹرز اور ہیلتھ یونٹس سے ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور دیہی علاقوں میں جہاں سے کوئی مریض رپورٹ ہوا اس علاقے میں فیومی گیشن اور مچھر مار اسپرے بھی کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نجیب درانی نے کمیونٹی سے کہا ہے کہ اس موسم میں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گندگی نہ ہونے دیں اور گھرو ں میں جالی دار دروازے کھڑیاں بند رکھی جائیں تاکہ باہر سے مچھر نہ آئیں ۔ اس کے علاوہ کھلی جگہوں پر گھروں میں پانی ڈھانپ کررکھیں اور ان تمام احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لایا جائے جس سے ڈینگی مچھروں کا خاتمہ ہو اور اس سے بچا جائے ۔ ۔۔

متعلقہ عنوان :