اسلام آباد ، ایف نائن پارک اور نالہ کورنگ کے علاقوں سے 2لاشیں برآمد

جمعرات 19 اپریل 2018 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک اور نالہ کورنگ کے علاقوں سے 2لاشیں برآمد ہوئی ہیں ایک لاش کی شناخت ہو گئی جبکہ ایک9دن پرانی نعش کی شناخت نہ ہو سکی ، پولیس نے دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کو سونپ دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع پارک ایف نائن کے واکنگ ٹریک سے ایک بزرگ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت امتیاز احمد ولد غلام احمد کے نام سے ہوئی ہے ، متوفی کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے جس پر راولپنڈی اور جہلم کا پتہ درج ہے ۔

دوسری جانب تھانہ کورال کے علاقے میں نالہ کورنگ کے قریب سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جو 9دن پرانی ہے اور لاش کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے تاہم مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے جبکہ تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کو سونپ دی گئی ہے ۔ ۔۔

متعلقہ عنوان :