ملٹری روڈ کے قریب پولیس مقابلہ‘ ایک زخمی اسلحہ سمیت گرفتار

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

سکھر۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) کھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ملٹری روڈ (کنا کوہ) کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک زخمی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سے ٹی ٹی پسٹل مگزین برآمدکیا گیا ہے ، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ علاقے کا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، زخمی ڈاکو کی شناخت سعید احمد ولد عبد الرحمن موسانی کے نام سے ہوئی ہے،ملزم مختلف چوری ڈکیتی کے مقدمات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا۔