نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
غریب کادرد صرف پیپلزپارٹی ہی محسوس کرتی ہے،اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی فیصلہ کرنا ممکن نہیں‘سردارسلیم حیدرخان
بدھ 9 ستمبر 2026 21:11
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ اس وقت غریب اور پسہ ہوا طبقہ مہنگائی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ دو برس قبل یہ سسٹم نہ چلتا تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔نئے صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اس وقت زبردستی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اُنہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی فیصلہ کرنا ممکن نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ کا صرف ملک چلانے کے لیے ساتھ دے رہی ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ چیئرمین ہلال احمر پنجاب میاں محمدحنیف کی سرپرستی میں ہلال احمر انسانیت کی بھلائی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی رہی ہے۔اُنہوں نے کہا یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ آج کی اس تقریب میں سیلاب متاثرین میں 26نئے گھروں کی چابیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان گھروں کی تعمیر پر تقریباچارکروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کا منشور روٹی،کپڑا اور مکان ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پورے پاکستان کے سیلاب متاثرین کو نئے گھر تعمیرکرکے دیئے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ عوام کا چولہا ٹھنڈا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لوگوں کو سرکاری نوکریاں دیتی ہے جبکہ باقی پارٹیاں نوکریوں سے نکالتی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ غریب لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کے بجائے بھاری تنخواہیں لینے والوں کو فارغ کیاجائے۔اُنہوں نے کہا کہ غریب کادرد جو پیپلزپارٹی محسوس کرتی ہے وہ اور کوئی سیاسی جماعت محسوس نہیں کرتی۔گورنر پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھٹو کے وارث بلاول بھٹو کو عوامی مینڈیٹ سے اس ملک کا وزیراعظم بنانا ہے۔اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر پنجاب میاں محمد حنیف نے کہا کہ ہلال احمر پورے پاکستان میں فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ سردارسلیم حیدرخان ہلال احمر کے صدرہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سردارسلیم حیدرخان ہروقت دُکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔تقریب میں چیئرمین ہلال احمر پنجاب میاں محمدحنیف، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی اور چنیوٹ کے عوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
-
زچگی مرکز بند کرنے کا حکم برقرار، 2 لاکھ جرمانے کیخلاف درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.