سیپکو انتظامیہ اور بندھانی برادری کے درمیان جاری تنازع ختم ہوگیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

سکھر۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سیپکو انتظامیہ اور بندھانی برادری کے درمیان جاری تنازع ختم ہوگیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیپکو کے یونین رہنما آفتاب کلوڑ اور گلشیر ہکڑو سمیت دیگر نے بندھانی برادری کے صدر حاجی شریف بندھانی کے پاس پہنچ کر معاملے کو حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ، اس موقع پر حاجی مسلم، سعید الرحمن، عبدالجبار راجپوت، حاجی یامین، سابق نائب ناظم حنیف بندھانی، صغیر بندھانی و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلی بحث و مباحثے بعد اتفاق رائے سے طے پایا کہ سیپکو افسران اور بندھانی برادری کے معززین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو کہ مشاورت کے بعد ریکوری کو بہتر بنانے، ڈٹیکشن شدہ بلز کی درستگی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کریگی۔ ملاقات کے دوان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیپکو انتظامیہ ڈٹیکشن شدہ بلز کو درست کرکے دیگی جبکہ برادری کے معززین سیپکو انتظامیہ کو ریکوری کراکر دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :