سابق کرکٹر جیروئن سمٹس ہالینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے مینجر مقرر

جمعہ 20 اپریل 2018 10:00

ایمسٹرڈیم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ہالینڈ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر جیروئن سمٹس کو ٹیم کا نیا مینجر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ہالینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس بات کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کرکٹ ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ جیروئن سمٹس کرکٹ کے بارے گہری سوچ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہیں 38 ون ڈے اور 6 ٹی ٹونٹی میچز میں ہالینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے 2009ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :