جنوب مغربی جاپان میں آتش فشاں پھٹ پڑا

جمعہ 20 اپریل 2018 10:10

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) جاپان میں واقع کوہ اِیویاما میں آتش فشاں متحرک ہو گیا۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقے کوہ اِیویاما میں واقع آتش فشاں گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 39 منٹ پر متحرک ہو گیا جس سے دھواں، راکھ اور پتھر نکل کر دو کلو میٹر کے علاقے میں گرنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کوہ اِیویاما، کِری شیما پہاڑی سلسلے کے آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ کیٴْوشٴْو جزیرے میں کاگوشیما اور میازاکی کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ حکام کی جانب سے علاقہ مکینوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔