Live Updates

ٹیم سے نکالے جانے کے بعد ڈیوڈوارنر نے نیا پیشہ اپنا لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 12:37

ٹیم سے نکالے جانے کے بعد ڈیوڈوارنر نے نیا پیشہ اپنا لیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اپریل 2018ء) بال ٹیمپرنگ میں ملوث سابق آسٹریلین نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ چھوڑ کر کنسٹرکشن شروع کردی۔

(جاری ہے)

31سالہ سابق کینگرو اوپنر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک سال کی پابندی لگنے کے بعد اپنے آبائی شہر سڈنی میں تعمیر ہونے والے اپنے گھر میں مزدوروں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ان کو ڈرلنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات