فلم ساز راکیش روشن کو’’دادا صاحب پھلکے ایوارڈ ‘‘دیا جائے گا

جمعہ اپریل 13:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ساز راکیش روشن کو’’دادا صاحب پھلکے ایوارڈ ‘‘دیا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز راکیش روشن کو’’دادا صاحب پھلکے ایوارڈ ز‘‘ تقریب میں’’ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘‘دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ انہیں بطور پروڈیوسر، ہدایتکار، سکرین رائٹر، ایڈیٹر اور ادکار بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات پیش کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ راکیش کو اس ایوارڈ سے نوازیں گے۔تقریب29 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :