مجوان فیشن شو میں دپیکا، رنبیر کی شاندار انٹری اور کیٹ واک ،ْمداح بھی حیران رہ گئے

رنبیر اور دپیکا نے 2014 میں بھی سالانہ مجوان فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ پر واک کی تھی

جمعہ 20 اپریل 2018 14:52

مجوان فیشن شو میں دپیکا، رنبیر کی شاندار انٹری اور کیٹ واک ،ْمداح بھی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اختلافات بھلا کر ممبئی میں منعقدہ مجوان فیشن شو میں انٹری دی اور ریمپ پر ایک ساتھ کیٹ واک کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر اور دپیکا نے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات کی نمائش کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رنبیر اور دپیکا کے تعلق کی خبریں گرم تھیں اور دونوں کا نام ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جاتا رہا تاہم بعد میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

رواں برس مجوان فیشن شو کا نواں ایڈیشن تھاجس کا انعقاد شبانہ اعظمیٰ کی این جی او مجوان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا جاتا ہے۔اس سے قبل رنبیر اور دپیکا نے 2014 میں بھی سالانہ مجوان فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔فنڈ ریزنگ مہم کی غرض سے منعقد کیے گئے اس سالانہ فیشن شو میں وحیدہ رحمٰن، آشا پرکاش، نندیتا داس، جاوید اختر، ہما قریشی، نصرت بھاروچا، یامی گوتم، مونہ روئے، کرتی کھرباندا اور دیگر نے شرکت کی اور شو میں چار چاند لگائے۔

متعلقہ عنوان :