شامی صدر بشارالاسد نے امریکی حملے میں فرانس کی شرکت کے رد عمل میں فرانس کا اعزازی نشان واپس کردیا

جمعہ 20 اپریل 2018 15:01

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) شام کے صدر بشارالاسد نے شام پر امریکی حملے میں فرانس کی شرکت کے رد عمل میں فرانس کا اعزازی نشان واپس کردیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی صدر نے شام پر امریکی حملے میں فرانس کی شرکت کے رد عمل میں فرانس کا اعزازی نشان واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسے ملک کے نشان کی کوئی ضرورت نہیں جو امریکا کا فرمانبردار اور غلام ہو۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا، فرانس اور برطانیہ نے کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے الزام میں شام پر ایک سو سے زائد میزائل داغے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :