چوبیس اپریل کے اندراج اور کسی بھی قسم کی تبدیلی کی آخری تاریخ ہے‘ریجنل الیکشن کمشنر ندیم زبیر

جمعہ 20 اپریل 2018 15:45

چوبیس اپریل کے اندراج اور کسی بھی قسم کی تبدیلی کی آخری تاریخ ہے‘ریجنل ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ریجنل الیکشن کمشنر ندیم زبیرنے بتایا کہ چوبیس اپریل ووٹ کے اندراج اور کسی بھی قسم کی تبدیلی کی آخری تاریخ ہے اس کے بعد الیکشن کے انعقاد تک ووٹوں میں ہر قسم کی تبدیلی پر پابندی لگا دی جائے گی۔ سرگودھا ریجن میں ڈسپلے سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں ضلع سرگودہا میں236خوشاب میں130 میانوالی میں173 جبکہ بھکر میں154 ڈسپلے سنٹرہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنا شناختی کارڈ نمبر تحریر کرکی8300 پر میسج کرے تو الیکشن کمیشن کی طرف سے اس کے ووٹ کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کردی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں لاجسٹک سامان تیار کرلیا گیا ہے ابتدائی پولنگ بوتھ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے الیکشن میں رزلٹ منیجمنٹ سسٹم(آر ایم ایس) متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت تمام ریٹرننگ آفیسرز کو ڈیٹا انٹری آپریٹر مہیا کئے جارہے ہیں تمام ریٹرننگ آفیسر الیکشن رزلٹ براہ راست مرکزی الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے پولنگ کے روز رات دو بجے تک تمام حلقوں کے رزلٹ الیکشن کمیشن مکمل کر لے گا ماسٹر ٹرینر پولنگ سٹاف کو خصوصی ٹریننگ دیں گے ان ماسٹر ٹرینرز کو الیکشن کمیشن افسران ٹریننگ دیں گے ماسٹر ٹرینر مختلف محکموں کے گریڈ17اور اس سے اوپر کے افسران ہوں گے تمام پریذائڈنگ آفیسرز کو بھی خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پریذائڈنگ آفیسرز رزلٹ منیجمنٹ سسٹم( آر ایم ایس) کے تحت الیکشن رزلٹ براہ راست مرکزی الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے الیکشن کمیشن یہ رزلٹ محفوظ کرے گا‘ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات2018 کے شفاف انعقاد کویقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہاہے۔