ترکی میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، امریکاکا تحفظات کا اظہار

ترکی میں ایمرجنسی نافذ،ایسے میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانا ایک مشکل کام ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 20 اپریل 2018 15:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) امریکا نے ترکی میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ترکی میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ایسی صورت حال میں ملک میں بین الاقوامی ضابطوں اور خود ترکی کے قوانین کے تحت آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانا ایک مشکل کام ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نووارٹ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ترکی میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ایسی صورت حال میں ملک میں بین الاقوامی ضابطوں اور خود ترکی کے قوانین کے تحت آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانا ایک مشکل کام ہے۔