چین کی خلا بازی کی صنعت تیز رفتار ی سے ترقی کر رہی ہے ،

24اپریل کو یوم خلاء منایا جائیگا خلا کے مدار میں گردش کرنے والے چینی منصوعی سیاروں کی تعداد200 سے زائد ہو گئی

جمعہ اپریل 16:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) 24 اپریل کو چین میں خلا بازی کا دن منایا جائے گا۔ چین کے قومی محکمہ خلائ( نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن ) کے ترجمان لی گو پھِنگ نے بیجنگ میں اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 24 اپریل کے بعد چین کی جانب سے 25 مرتبہ 53 مصنوعی سیارے خلا میں چھوڑے گئے ہیں۔ سپیس سائنس اور ٹیکنالوجی نیز سپیس کے استعمال سمیت بڑی تعداد میں اہم نتائج حاصل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ رواں سال چین چھانگ آر نمبر چار ریلے سیٹلائٹ اور ڈیٹیکٹر ز کو خلا میں چھوڑے گا۔ لی گو پھِنگ نے کہا کہ تاحال خلا کے مدار میں گردش کرنے والے چینی سیٹلائٹس کی تعداد دو سو سے زائد ہو گئی ہے ۔ سیٹلائٹس کے استعمال اور اس سے متعلق نئی تزویراتی صنعتوں کے پیمانے کی سالانہ شرح نمو بیس فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ خلا بازی کی صنعت چین کی معاشی و سماجی ترقی کا ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے۔ اور علاقائی ترقی اور دیہات کی خوشحالی کی حکمت عملی کی تکمیل کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :