بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے قریب قبرستان پر فائرنگ تدفین میں شریک شہری زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 اپریل 2018 16:15

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے قریب قبرستان پر فائرنگ تدفین میں شریک ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اپریل۔2018ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں قبرستان میں تدفین کیلئے جمع لوگوں پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔بھارتی فوج نہتے شہریوں پر فائرنگ سے باز نہ آئی،ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کردی۔

(جاری ہے)

جمعے کو ایل او سی کے بٹل سیکٹر کے گاوں ڈھپ میں مقامی افراد بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی آمنہ کی قبر کی تیاری میں مصروف تھے،اس دوران بزدل بھارتی فوجیوں نے نہتے شہریوں پر فائر کھول دیا،گولی لگنے سے 55سالہ شخص نور محمد زخمی ہوگیا،جسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔