کیسکو کی ناہندہ صارفین کے خلاف کارروائیاںجاری، 290گھریلو اورکمرشل کنکشنز منقطع

جمعہ 20 اپریل 2018 17:58

کوئٹہ۔ 20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ناہندہ صارفین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(مکران سرکل) عبدالکریم میمن کی زیرنگرانی مختلف ٹیموں نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران عدم ادائیگی پرپنجگورکے مختلف علاقوں میں 290گھریلو اورکمرشل کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ تربت کے علاقوںمیں بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران 200سے زائد گھریلو اورتجارتی نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن کے ذمہ مجموعی طورپر کروڑوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں نیز کارروائی کے دوران متعدد غیرقانونی کنکشنز بھی اُتارکر اُن کے برقی آلات قبضہ میں لئے گئے اسی طرح کیسکولورالائی سرکل کی ٹیموںنے بھی سپرنٹنڈنگ انجینئر محمدخان سوہو کی زیرنگرانی ایکسئن اورایس ڈی اوکی سربراہی میں قلعہ سیف اللہ ڈویژن کی حدودمیں نادہندگان اورغیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8غیرقانونی ٹیوب ویل ٹرانسفارمرزاُتارکرقبضہ میں لئے گئے اور کیسکو سٹور میں جمع کرادئیے اس کے علاوہ مختلف دیہاتوںسے 85گھریلو اور60تجارتی نادہندگان کے برقی کنکشنزبھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والوںکو جرمانے بھی کئے گئے۔ کیسکونے واضح کیاہے کہ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں کیسکو کی ٹیمیں مختلف علاقوںمیں کارروائیاں کررہی ہیں جو ناہندگان کے برقی کنکشنز بلاتفریق منقطع کررہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طورپربجلی حاصل کرنے والوں کے برقی آلات بھی ضبط کئے جارہے ہیں ۔ لہٰذاتمام گھریلو، تجارتی اورزرعی صارفین اپنے بجلی بل بروقت اداکرنے کے ساتھ بقایاجات بھی جمع کرائیں اور خودساختہ غیرقانونی کنکشنز بھی فوری طورپر ہٹادیں بصورت دیگر کنکشنز منقطع ہونے پر کسی بھی نقصان یازحمت کے لئے کیسکو ذمہ دارنہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :