پیپلز پارٹی پنجاب نے قصور میں عدلیہ مخالف مظاہرے کو (ن) لیگی قیادت کی سوچی سمجھی سازش قرار دیدیا

قصور مظاہرہ، اعلیٰ عدالتی شخصیت کو گالیاں اور دھمکیاں ڈرامہ اور نہال ہاشمی پارٹ ٹو تھا‘ چوہدری منظور

جمعہ 20 اپریل 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی پنجاب نے قصور میں عدلیہ مخالف مظاہرے کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی سوچی سمجھی سازش قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں چوہدری منظور نے کہا کہ قصور مظاہرہ، اعلیٰ عدالتی شخصیت کو گالیاں اور دھمکیاں ڈرامہ اور نہال ہاشمی پارٹ ٹو تھا، ایک منصوبے کے تحت منتخب ارکان کی قیادت میں مظاہرے کے نام پر دھمکیاں دلوائیں گئیں، ڈرامے کے دوسرے حصے کے طور پر وی آئی پی انداز میں گرفتاریاں اور پھر رہائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قصور اور پنجاب کے عوام اس ڈرامے کی حقیقت سے اچھی طرح آگاہ ہیں، نوکریاں بیچی جا رہی ہیں اور ٹھیکوں سے کمیشن، پٹواریوں سے بھتے لئے جا رہے ہیں، قصور میں کرپشن کا جو بازار گرم ہے نیب اس کا نوٹس لے اور تحقیقات کرے۔