اورکزئی ایجنسی : دہشت گردی کے الزام میں گرفتار مذید 9قیدیوں کواسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کی عدالت نے رہا کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 20:04

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار مذید 9قیدیوں کواسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی حیدر حسین کی عدالت نے رہا کر دیئے، اب تک 20قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے ان قیدیوں میں 3سے 7سال تک قید جیلوں میں گزاری ان قیدیوں کو سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا اس حوالے سے گزشتہ روز اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر اورکزئی ایجنسی حیدر حسین کے دفتر میں قیدیوں کی رہائی کا ایک مختصر تقریب منعقد ہوا تقریب میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر جی جی جمال صدر پاکستان پیپلز پارٹی اورکزئی ایجنسی اقبال حسین سینیٹر اورنگزیب کے بھائی حاجی شکیل بھی موجود تھے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر جی جی جمال اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حیدر حسین صدر پی پی پی اورکزئی ایجنسی قبال حسین حاجی شکیل نے کہا کہ اب لوگ آج سے یہ عہد کریں کہ ملک اور علاقے کے خلاف کسی بھی قسم کے سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ اپنے علاقوں میں ملک دشمن عناصر کو نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ اپ لوگ اپنے علاقے ملک ماں باپ اور بچوں پر رحم کریں اور آئندہ اپنے ملک و قوم اور علاقے کی خدمت کریں دہشت گردوں کے خلاف فورسز اور حکومت کا ساتھ دیں تقریب کے دوران رہا کئے گئے قیدیوں نے کہا کہ ہم اپنے زمین کو ماں کا درجہ دیتے ہیں ہم آج سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے علاقے کی حفاظت کریں گے اور کسی بھی مشکوک شخص کو اپنے علاقوں میں نہیں چھوڑیں گے اپنے علاقوں میں امن و امان کی قیام کی خاطر فورسز اور حکومت کا ساتھ دیں گے ہم محب وطن ہیں اپنے ملک اور علاقوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں آ ج کے بعد نہ خود غلط کام کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے انہوں نے تما م فاٹا اور بالخصوص اورکزئی ایجنسی کے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو برباد نہ کریں غلط راستوں کی بجائے صحیح راستے چنیں دہشت گردوں کے خلاف حکومت اور فورسز کا ساتھ دیں یاد رہے کہ اب تک دہشت گردی کے الزام میں گرفتار جی آئی ٹی کے بعد قبائلی مشران کی ضمانت پر 20قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے ان قیدیوں میں 3سال سے 7سال تک جیلوں میں قید گزاری ہے ان کو ہنگو کوہاٹ اور اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں سے فورسز نے گرفتار کیا تھا ۔