امیر جماعت اسلامی چودھری رضوان احمد متحدہ مجلس عمل ضلع اوکاڑہ کے صدر منتخب

جمعہ 20 اپریل 2018 20:13

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چودھری رضوان احمد متحدہ مجلس عمل ضلع اوکاڑہ کے صدر منتخب ، تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل کی زیر نگرانی انتخابات ہوئے ، ایم ایم اے میں شامل پانچوں دینی جماعتوں کے سربراہان نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑا چودھری رضوان احمد متحدہ مجلس عمل ضلع اوکاڑا کو بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا ، سید شمس الحق گیلانی ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری، آغاسید فخر عباس سبزواری سینئر نائب صدر ،عبداللہ ظہیر ، حبیب اللہ چوراہی،مولانا شاہد محمود، نائب صدور ، میاں جابر سکھیرا ، مولانا عبدالماجد اثری ،سید فرید شاہ ،سید فقیر حسین شمسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، مولاناعبدالسمیع اوکاڑوی سیکرٹری اطلاعات اور فاروق احمد فریدی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے ہیں