قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار کی 26اپریل سے قبل یوٹیلٹی سٹورز سی بی اے یونین کے مطالبات منظور کر نے کی ہدایت

جمعہ 20 اپریل 2018 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کی سی.بی.اے کی طرف سے 26اپریل کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی کال پر قائمہ کمیٹی کی سب کمیٹی قائم کرکے 26 اپریل سے قبل سی.بی.

(جاری ہے)

اے یونین کے مطالبات منظور کر نے کی ہدایت دے دی کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ افتخار الدین چترال ایم این اے اور ممبر محبوب عالم ایم این اے کراچی ہوں گے یہ کمیٹی 26 اپریل سے قبل سیکرٹری صنعت وپیداوار .چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز.ایم.ڈی یوٹیلٹی سٹورز اور سی.بی.اے چیئرمین سید عارف حسین شاہ صدر محمد رفیق قریشی.سیکرٹری جنرل انور وقار چوہدری کے درمیان میٹنگ کا انعقاد کرے مسائل کا حل نکالیں گے سی.بی.اے کے عہدیداران نے چیئرمین قائمہ کمیٹی اسدعمر کا شکریہ ادا کیا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سی.بی.اے چیئرمین صدر.سیکرٹری جنرل نے خصوصی طور پرشرکت کی اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کے مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔

۔۔۔اعجاز خان