انگلش کر کٹ بورڈ نے 100بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ اپریل 21:22

انگلش کر کٹ بورڈ نے 100بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) انگلینڈ نے ٹوئنٹی20طرز کو مزید مختصر کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے 100بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2020 میں نئے مینز اور ویمنز 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹس کا آغاز ہونا ہے، اگرچہ پہلے اسے آئی پی ایل کی طرز پر ٹوئنٹی 20 لیگ قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مگر اب اس میں فی ٹیم 100 بالز کا نیا فارمیٹ پیش کیا گیا جسے تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر سپورٹ کیا ہے۔ای سی بی کے چیف کمرشل آفیسر اور نئے ایونٹ کے ایم ڈی سنجے پٹیل نے کہاکہ یہ دراصل 100 بالز کرکٹ ہوگی جس میں 15 اوورز روایتی 6 بالز پر مشتمل ہوں گے، آخر میں 10 بالز کا ایک اوور ہوگا جومقابلے میں نئی سنسنی اور جوش و خروش پیدا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :