پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل آج کھیلا جائے گا
مارنس لبوشین کی حیدرآباد کنگز مین اور بابر اعظم کی پشاور زلمی آمنے سامنے
اتوار 3 مئی 2026 11:42
(جاری ہے)
حیدرآباد کنگز مین اپنی پہلی ہی سیزن میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ پشاور زلمی2017 کے بعد دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کی خواہاں ہے۔
زلمی 2018،2019 اور2021 میں رنر اپ رہ چکی ہے۔پشاور زلمی نے لیگ مرحلے میں10 میں سے8 میچز جیتے،جن میں مسلسل7 فتوحات بھی شامل تھیں۔بابر اعظم نے588 رنز، کوشل مینڈس نے541 رنز جبکہ سفیان مقیم نے21 وکٹیں حاصل کیں۔زلمی نے28 اپریل کو کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو70 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ایکسپریس فاسٹ بولر ناہید رانا بھی دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں اور سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔انہوں نے لیگ مرحلے میں4 میچز میں7 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین نے ٹورنامنٹ کا آغاز مسلسل تین شکستوں سے کیا اور چوتھا میچ بھی پشاور زلمی کے خلاف آخری گیند پر ہار گئے۔تاہم اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل چار میچز جیتے۔آخری لیگ میچ میں انہوں نے راولپنڈی کو 108 رنز سے شکست دیکر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو نیٹ رن ریٹ پر باہر کیا۔بعد ازاں انہوں نے ایلیمینیٹر1 میں ملتان سلطانز اور ایلیمینیٹر2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی اور مقامی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے مشترکہ طور پر عمدہ کارکردگی دکھائی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹرافی جیتے گی۔مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت ایک شاندار تجربہ رہا،اتار چڑھائو کے باوجود کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔ان کے مطابق فائنل ایک اور میچ ہے اور ٹیم اپنی حکمت عملی پر عمل کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اصلی ونیشیئس جونیئرکہاں ہیں برازیلین اسٹار کے کلون ہونے کی افواہ نے ہلچل مچا دی
-
سلمان علی آغا کا شمارٹی ٹوئنٹی میں 10سے زائد میچز میں قیادت کرنے والے کامیاب ترین کپتانوں میں دوسرے نمبر ، کئے بڑے موڑ دیکھے
-
بھارتی ٹیم کے بعد سوریا کمار یادیو ڈومیسٹک اسکواڈ سے بھی آئوٹ
-
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورمستعفی
-
رونالڈو نے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی
-
ٹین ایج مڈفیلڈر گلبرٹو مورا کی ٹخنے کی چوٹ کے باعث چلی کے خلاف دوستانہ میچ سے باہر ہونے کی تصدیق
-
کولمبیا اورچلی کی ٹیموں کے درمیان نومبر میں دو دوستانہ فٹبال میچز کھیلے جائیں گے
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نواکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا
-
سکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر عثمان طارق نے ایک مبہم پوسٹ کے ذریعے خاموشی توڑ دی
-
دوگنا آمدن، رونالڈو نے سالانہ کمائی میں میسی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا
-
ایشین گیمز 2026 میں 52 تمغے، جنگ زدہ ایران نے دنیا کو حیران کر دیا
-
ویمن ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز 2026، بنگلہ دیش انڈر 19 نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.