ورلڈ کپ 1999ء میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ہوٹل میں ایک لڑکی کیساتھ پوری رات گزاری، ہرشل گبز کا انکشاف

وہ لڑکی میرے لیے “لکی چارم” ثابت ہوئی کیونکہ اگلے دن میں نے بلے سے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سابق پروٹیز بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 مئی 2026 14:56

ورلڈ کپ 1999ء میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ہوٹل میں ایک لڑکی کیساتھ ..
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مئی 2026ء ) سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے اپنی سوانح عمری میں ایک میچ سے پہلے کی رات سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ 1999 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ایک رات پہلے انہوں نے ہوٹل میں وقت گزارا، جسے وہ اس وقت “لکی چارم” سمجھتے تھے۔ اگلے دن انہوں نے اس میچ میں شاندار سنچری بھی بنائی لیکن اسی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انہوں نے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو وا کا ایک آسان کیچ چھوڑ دیا، جو میچ کا اہم موڑ ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

آخرکار آسٹریلیا نے وہ میچ جیت لیا اور بعد میں ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر لیا۔
52 سالہ ہرشل گبز کی کتاب میں سب سے مشہور کہانی 1999ء کے ورلڈ کپ کی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ایک اہم گروپ میچ سے پہلے کی رات گبز کے لیے بہت خاص تھی۔ 
انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ سے پہلے ہوٹل میں اس کی ملاقات ایک لڑکی سے ہوئی اور پوری رات اس کے ساتھ گزاری۔ 
گبز کے مطابق وہ لڑکی ان کے لیے “لکی چارم” ثابت ہوئی، کیونکہ اگلے دن اس کے بلے نے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

متعلقہ عنوان :